اڈوانی کی’ سیکولر‘ رتھ یاترا ، نتیش اور لالو

لال کرشن اڈوانی جب کہہ رہے تھے کہ یہ وہی بہار ہے جہاں ۱۹۹۰ء میںایک یاترا کے دوران ان کو گرفتار کیا گیا تھا اور اسی بہار کے وزیر اعلی نے آج ان کی رتھ یاترا کو ہری جھنڈی دکھا ئی ہے تو حاضرین حیرت سے ان کا منھ دیکھ رہے تھے۔

خطرہ ابھی ٹلا نہیں،مزید بڑھ گیا ہے اناہزارے اور کانگریس

بدقسمتی سے کانگریس ہر اس طاقت کو اپنے لیے خطرہ سمجھ لیتی اور اپنا دشمن بنالیتی ہے،جس کے ساتھ عوامی حمایت ہو اورجو اسکے اشارے پر ناچنے سے انکار کردے۔ورنہ کوئی وجہ نہیں تھی کہ غریبی یا کرپشن جیسے مسئلے پر ٹکراؤ کا ماحول پیدا ہوتا، اورفرقہ پرست طاقتیںاس کا استحصال کرتیں۔

اکیسویں صدی کاپانی پت اورمکھیوں کی جنگ

احمد جاویدپانی پت کی پہلی جنگ شروع ہوئی تو ایک طرف بہ مشکل تمام تین ہزار سپاہی، چند سو گھوڑے اور چند توپیں تھیں اور دوسری جانب ایک لشکر جرار تھا جن کے سپاہیوں کی صفیں تاحد نگاہ پھیلی ہوئی تھیں، اس لشکر کے گھوڑوں، اونٹوں اور خچروں کو توجانے دیجئے اس کے ہاتھیوںکی تعداد […]

مولانا شاہ مفتی عبدالواجد قادری – ذکر ایک’ خمسہ متحیرہ‘ کا

احمدجاوید یہ ہمارے زمانے کے ابن بطوطہ ہیں جن کی آنکھوں سے میں نے دنیا کو دیکھا اور سمجھا عزیزگرامی مولانا فیضان الرحمن سبحانی میاں ازہری(۱) نے حضرت امین شریعت مولانا شاہ مفتی عبدالواجدقادری دامت برکاتہ کی شخصیت اور خدمات کے موضوع پر سیمینار کے لیے یاد کیا تو میں اپنے ماضی کی خوبصورت یادوں […]

ہندوستانی مسلمان اور حق تعلیم آخر یہ ٹکراؤ کیاہے؟

احمد جاویداب ایک سال ہونے کوآئے ،دہلی کی اردو اکادمی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ملک کے معروف ماہر تعلیم و سرکردہ دانشور سید حامد کے اعزاز میں ایک نشست کا اہتمام کیا تھا۔ جلسے کی صدارت جسٹس راجندر سچر کررہے تھے۔ اپنی صدارتی تقریر میں انہوں نے ایک بڑا ہی دلچسپ واقعہ بیان کیا […]

ہندوستانی مسلمان اورحق تعلیم مستثنیٰ منہ

احمدجاویدمسلم پرسنل بورڈکی مجلس عاملہ نے حق تعلیم ایکٹ(آرٹی ای)سے مدرسوں کو مستثنی قرار دینے کی مانگ کی اورپھر اس قانون میںترمیم کے لئے تحریک چھیڑنے کا اعلان کیاتوحیرت نہیں ہوئی کہ ملک کے مسلمانوںکے مختلف مسالک ومکاتب فکرکے دینی رہنماؤںکی یہ انجمن جس کاواحدایجنڈاشریعت کا تحفظ ہے حق تعلیم ایکٹ میںشریعت کے لئے خطرہ […]

راہل،انا اور میں

انا کاموازنہ گاندھی اور جے پی کی بجائے ونوبابھاوے سے کیا جانازیادہ مناسب ہے جن کی بھودان تحریک نے کانگریس کے سنڈیکیٹ کے مقابلے انڈیکیٹ کی زمین تیار کی تھی فکرفردامیں نہیں چاہتا کہ انا ہزارے آج کے جے پرکاش ناراین بنیںاور انکی تحریک سے فرقہ پرست عناصرکوئی فائدہ اٹھائیں،میری خواہش تھی کہ راہل گاندھی […]